"ہمارے مالی اثاثے واپس کرو" افغان عوام کا مظاہرہ

افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد عالمی امداد کی معطلی اور اثاثوں کے انجماد کے خلاف کابل میں مظاہرہ کیا گیا

1750469
"ہمارے مالی اثاثے واپس کرو" افغان عوام کا مظاہرہ

 افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد عالمی امداد کی معطلی اور اثاثوں کے انجماد کے خلاف کابل میں مظاہرہ کیا گیا ۔

 عبدالحق چوک پر جمع ہوئے چھ سو مظاہرین نے ہاتھ میں غیر ملکی کرنسی تھامے نعرے لگائے اور امریکی سفارت خانے تک پیدل مارچ کیا ۔

 طالبان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے امریکہ اور عالمی اداروں کی طرف سے امداد کی معطلی اورمالی اثاثوں کے انجماد پر رد عمل کا اظہار کیا۔

ان مظاہروں میں صرف مرد شامل تھے جنہوں نے  یہ پیسہ ہمارا حق ہے جس کی واپسی کی جائے،دنیا  افغانستان میں انسانی بحران کا تماشہ دیکھنا چاہتی ہے،ہمارے مالی اثاثے واپس کیے جائیں،اقوام متحدہ اور دیگر حقوق انسانی کی تنظیموں نے افغان عوام سے منہ موڑ لیا ،امریکہ مردہ باد،افغان عوام اقتصادی دباو قبول نہیں کرے گی جیسے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق، افغانستان میں اس سال موسم سرما کے دوران  بائیس کروڑ اسی لاکھ  افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب طالبان حکام افغانستان کے لیے عالمی امداد کی دوبارہ بحالی کے طالب ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں