مسئلہ میانمار کا حل بنگلہ دیش میں نہیں میانمار میں ہے، ٹام اینڈریوز

بین الاقوامی برادری کو بنگلہ دیش کے ساتھ بہتر شراکت داری قائم کرنی چاہیے

1749879
مسئلہ میانمار کا حل بنگلہ دیش میں نہیں میانمار میں  ہے، ٹام اینڈریوز

اقوام متحدہ کے انسانی  حقوق کے نمائندہ خصوصی برائے  میانمار ٹام اینڈریوز  نے عالمی برادری سے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق  مسائل  کے حل کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والے خصوصی نمائندے اینڈریوز نے ڈھاکہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بنگلہ دیش کے ساتھ بہتر شراکت داری قائم کرنی چاہیے اور روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے میانمار کی فوج کے ساتھ تعلقات کو ختم کر دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش  اس ذمہ داری کو واحدانہ طور پر نہیں اٹھا سکتا اور نہ ہی اسے ایسا کرنا چاہیے۔ اس بحران کی وجہ اور اس کا قطعی حل  بنگلہ دیش نہیں میانمار  ہے۔

عالمی  برادری  کو  اس معاملے میں کہیں زیادہ   کوششیں کرنے کی اپیل کرنے والے اینڈریوز نے  کہا ہے کہ  میں مینانمار  کی فوج پر دباؤ ڈالنےاور فوجی ٹولے کو اس بحران کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹہرائے جانے  سمیت  اس بحران کے کہیں زیادہ مؤثر حل کے لیے    ہر ممکنہ کوششیں  صرف کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی  تو   دنیا بھر کو میانمار فوج کے ذریعہ آمدن  کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنی ہوں گی۔

 



متعللقہ خبریں