اقوام متحدہ: ملک کو ترک کرنے کے خواہشمندوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

افغانستان کی صورتحال مہاجرین کے نئے بحران کا سبب بن سکتی ہے، ملک میں 23 ملین افراد انتہائی درجے پر خوراک کی کمیابی کا سامنا کر رہے ہیں: فیلیپو گرانڈی

1744532
اقوام متحدہ: ملک کو ترک کرنے کے خواہشمندوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران بیرونی ممالک جانے کے خواہش مند افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

گرانڈی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے لئے بریفنگ میں کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال مہاجرین کے نئے بحران کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں 23 ملین افراد انتہائی درجے پر خوراک کی کمیابی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملک میں رہائش، پینے کے صاف پانی اور صحت کی خدمات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے اور 3.5 ملین افراد جھڑپوں کی وجہ سے بے گھر ہو سکتے ہیں۔

گرانڈی نے کہا ہے کہ انسانی امداد کے ساتھ ملکی اقتصادیات کو نہیں بچایا جا سکے گا۔ افغانستان میں اس بنیادی مسئلے کے مقابل سُست پیش قدمی نہایت خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں ہم، بیرونی ممالک جانے کی کوشش کرنے والے افغانوں کی تعداد میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ حکومت اور اقتصادیات میں زیادہ گہرا اور بڑا دھماکہ ہمسایہ ممالک کی طرف بلکہ اس سے بھی آگے تک کے لئے بڑے پیمانے پر مہاجرین کی لہر کا سبب بنے گی۔  



متعللقہ خبریں