بنگلہ دیش: طالبعلم کے قاتل 20 افراد کو سزائے موت سنا دئی گئی

سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف تنقیدی مواد شئیر کرنے کی وجہ سے ابرار فہد کو ہلاک کرنے والے 20 افراد کو سزائے موت سُنا دی گئی

1744562
بنگلہ دیش: طالبعلم کے قاتل 20 افراد کو سزائے موت سنا دئی گئی

بنگلہ دیش میں 2019 میں سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف تنقیدی مواد شئیر کرنے کی وجہ سے ایک یونیورسٹی طالبعلم کو زدوکوب کر کے ہلاک کرنے والے 20 افراد کو سزائے موت سُنا دی گئی ہے۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی عدالت نے ابرار فہد نامی یونیورسٹی طالبعلم کو زدوکوب کر کے ہلاک کرنے والے 20 افراد کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ قتل کے مقدمے میں عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے دیگر 5 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی میں دوسرے سال کے طالبعلم فہد نے سوشل میڈیا پر، 7 اکتوبر 2019 کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے معاملے میں، حکومت اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف تنقیدی مواد شئیر کیا۔ اس شئیرنگ کی وجہ سے فہد کو بعض دیگر طالبعلموں کی طرف سے مار کُٹائی کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ قاتلوں کے بارے میں دعوی ہے کہ وہ حزب اقتدار سیاسی جماعت عوامی اتحاد کے اسٹوڈنٹس ونگ 'بنگلہ دیش چہاترا یونین' کے اراکین تھے۔



متعللقہ خبریں