بھارت: مسلح افواج کے سربراہ بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے

بھارت مسلح افواج کے سربراہ جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے

1744800
بھارت: مسلح افواج کے سربراہ بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے

بھارت مسلح افواج کے سربراہ جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

انڈیا ائیر فورس کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حادثے میں بپن روات، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنرل راوت اور ان اہلیہ سمیت 14 افراد پر مشتمل فوجی ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گِر گیا۔

بھارت کی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک ائیر فورس بیس سے ایک کیڈٹ اکیڈمی کی طرف جا رہا تھا۔

حادثے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں