بھارتی قوتوں نے شہریوں پر گولی چلادی،13 افراد ہلاک

بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں مبینہ طور پر حفاظتی قوتوں کی فائرنگ سے تیرہ شہری ہلاک ہوگئے

1743086
بھارتی قوتوں نے شہریوں پر گولی چلادی،13 افراد ہلاک

بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں مبینہ طور پر حفاظتی قوتوں کی فائرنگ سے تیرہ شہری ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، یہ ہلاکتیں ایک ٹرک پر فائرنگ کے نتیجے میں ہوئیں، جس کے بعد شہریوں کا ہجوم احتجاج کے لیے اکٹھا ہوگیا۔ بعد ازاں مظاہرین پر بھی فائرنگ کی گئی۔

ناگالینڈ کے پولیس افسر سندیپ تامگاڑگے نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز بھارت اور میانمار کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے تیرہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جس میں ایک مقامی مزدور بھی شامل ہے۔

بتایا گیا ہے  کہ ناگالینڈ کے ضلع مون میں صورتحال اس وقت بھی کشیدہ ہے۔



متعللقہ خبریں