اندرا پردیش میں شدید بارشوں کے باعث 55 ہزار افراد کی منتقلی

نا مساعد موسمی حالات کی بنا پر صوبے  کے بعض شہروں اور قصبوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل اور ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا

1742886
اندرا پردیش میں شدید بارشوں کے باعث 55 ہزار افراد کی منتقلی

بھارتی ریاست اندراپردیش  میں شدید بارشوں  کے باعث 54 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

خلیج بنگال  میں رونما ہونے والے طوفان  نے  بھارتی ساحلی علاقوں  کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اندرا پردیش  کی آفات  انتظامیہ    کے ایک افسر  کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارشیں پڑنے والے علاقوں سے 54 ہزار سے زائد افراد کو حکومت کی جانب سے قائم کردہ کیمپوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

نا مساعد موسمی حالات کی بنا پر صوبے  کے بعض شہروں اور قصبوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل اور ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات  کے اعلان کے مطابق   یہ طوفان  کل سے اپنا  اثر کھوتے ہوئے اڈیشا صوبے کی جانب بڑھنا شروع ہو جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں