طالبان نے ملکی ہوائی اڈے کی فعالیت برقرار رکھنے کےلیے یورپی یونین سے مدد مانگ لی

طالبان نے افغانستان کے ہوائی اڈے فعال اور بحال رکھنے کے لیے یورپی یونین سے مدد مانگ لی ہے

1740096
طالبان نے ملکی ہوائی اڈے کی فعالیت برقرار رکھنے کےلیے یورپی یونین سے مدد مانگ لی

طالبان نے افغانستان کے ہوائی اڈے فعال اور بحال رکھنے کے لیے یورپی یونین سے مدد مانگ لی ہے۔

 خبر کے مطابق،اختتام ہفتہ  یورپی حکام کے ساتھ بات چیت میں افغانستان میں انسانی حوالے سے تشویشناک بحرانی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

یورپی یونین کی جانب سے گزشتہ شب جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ طالبان اور یورپی یونین کے وفد کے درمیان یہ بات چیت قطری دارالحکومت دوحہ میں ہوئی۔

 واضح رہے کہ آج  سے امریکی وفد بھی طالبان کے ساتھ دو ہفتوں پر محیط مذاکرات کا آغاز کر رہا ہے۔

یورپی بیان میں تاہم کہا گیا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا مطلب طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں