افغانستان، خواتین پر ڈراموں میں اداکاری کرنے پر پابندی عائد

رپورٹنگ کرنے والی اوراسکرین آنے والی خواتین صحافیوں کوحجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے

1736932
افغانستان، خواتین پر ڈراموں میں اداکاری کرنے پر پابندی عائد

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلز کوجاری آٹھ نکات پرمشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی پابندی لانے  کا حکم  نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹنگ کرنے والی اوراسکرین آنے والی خواتین صحافیوں کوحجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔

علاوہ ازیں  توہین مذہب کرنے والے کامیڈی اورانٹرٹیمنٹ کے پروگراموں پربھی پابندی ہوگی،  جبکہ طالبان نےغیرملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں