ہندوستان میں سیلاب کی زد میں آنے سے کم ازکم 17 افراد ہلاک

صوبے میں 18 نومبر سے جاری بارشیں کم از کم 5 اضلاع میں سیلاب کا باعث بنیں

1736359
ہندوستان میں سیلاب کی زد میں آنے سے کم ازکم 17 افراد ہلاک

بھارت کے جنوبی صوبے آندھرا پردیش میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ایک عمارت گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبے میں 18 نومبر سے جاری بارشیں کم از کم 5 اضلاع میں سیلاب کا باعث بنیں۔

پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمارت گرنے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملبے تلے دبے 10 افراد کو بھی بچا لیا گیا ہے۔

کل صبح کے وقت سیلاب کی زد میں آنے والی بس کے درجنوں مسافر ہلاک ہوگئے، اور امدادی ٹیموں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کڑپہ شہر میں، جو شدید بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، مقامی ہوائی اڈہ 25 نومبر تک بند رہے گا۔

واضح رہے کہ سیلاب سے سینکڑوں دیہات متاثر ہوئے ہیں اور بہت سے رہائشی اپنے گھروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں