قطر افغنستان میں امریکہ کا سر پرست ہو گا، انتھونی بلنکن

قطر افغانستان میں اپنے سفارت خانے میں امریکہ کو قونصلر خدمات فراہم کرے گا اور یہ افغانستان میں امریکہ کے سفارتی مشن کی حفاظت کرے گا

1733371
قطر افغنستان میں امریکہ کا سر پرست ہو گا، انتھونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ قطر افغانستان میں امریکی سفارتی سرگرمیوں کا سرپرست ہوگا۔

بلنکن نے قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے امریکہ اور قطر کے درمیان "اسٹریٹیجک ڈائیلاگ" میٹنگ کے ایک حصے کے طور پر ملاقات کی۔

اپنے بیان میں بلنکن نے کہا کہ قطر نے افغانستان سے انخلاء کے دوران بہت اہم کردار ادا کیا،"آج ہم افغانستان میں اپنے تعاون کو بڑھانے کے لیے دو نئے معاہدوں پر دستخط کر رہے ہیں۔ ان میں سے  پہلا قطر کو افغانستان میں امریکہ کی سرپرست ریاست قرار دینا ہے۔"

بلنکن نے کہا کہ قطر افغانستان میں اپنے سفارت خانے میں امریکہ کو قونصلر خدمات فراہم کرے گا اور یہ افغانستان میں امریکہ کے سفارتی مشن کی حفاظت کرے گا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ دوسرا معاہدہ خصوصی تارکین وطن کے ویزا ہولڈرز کے سفر سے متعلق ہے جنہوں نے افغانستان پر قبضے کے دوران امریکہ کے ساتھ کام کیا، بلنکن نے کہا کہ قطر ان لوگوں کی درخواست کے عمل کو مکمل کرنے اور ان کی منتقلی کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔

قطری وزیر خارجہ الا ثانی نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک افغانستان کے استحکام اور افغان عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

"ہماری پہلی ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد افغان عوام تک پہنچے۔ خاص طور پر موسم سرما میں انہیں زیادہ امداد کی ضرورت ہو گی۔

الا ثانی نے کہا کہ افغان عوام تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کابل انتظامیہ سے رابطہ لازمی  ہے، ،"ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان کو اپنے حال پر چھوڑ دینا اور اسے نظر انداز کرنا ایک فاش غلطی ہوگی، کیونکہ تنہا چھوڑنا کبھی بھی حل چارہ ثابت نہیں ہوتا۔"



متعللقہ خبریں