چین کے پرچم بردار 4 بحری جہاز جاپان کے کھُلے پانیوں میں داخل ہو گئے

چین کے پرچم بردار 4 ساحلی سکیورٹی بحری جہاز متنازع جزائر کے اطراف میں جاپان کی بحری حدود میں داخل ہو گئے

1722947
چین کے پرچم بردار 4 بحری جہاز جاپان کے کھُلے پانیوں میں داخل ہو گئے

چین کے پرچم بردار 4 ساحلی سکیورٹی بحری جہاز متنازع سینکاکو جزائر کے اطراف میں جاپان کی بحری حدود میں داخل ہو گئے۔

صوبہ اوکیناوا کی تحصیل ناہا کی 11۔ ریجنل ساحلی سکیورٹی ہیڈ کوارٹر  کے مطابق چینی بحری جہازوں نے جاپانی بحری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

مذکورہ بحری جہاز مینامی کوجیما اور اوتسوری جیما جزائر کے قریب گئے اور 2 گھنٹے تک جاپان کے کھلے پانیوں میں واقع متنازع علاقے میں رہے۔

جہاز بعد ازاں کوباشیما جزیرے سے 26 کلو میٹر جنوب مغرب میں چلے گئے۔

جاپان کوسٹل سکیورٹی کی طرف سے علاقے کو ترک کرنے کی وارننگ پر چین کے بحری جہاز علاقے سے نکل گئے۔

جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے NHK کے مطابق چین کے پرچم بردار جہازوں نے رواں سال 30 ویں دفعہ جاپانی کے کھلے پانیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔



متعللقہ خبریں