بھارت میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

ملک کے شمال میں ریاست اتراکھنڈ اور جنوب میں کیرالہ میں شدید بارشوں کی وجہ سےعوام کی ایک کثیر تعداد تک رسائی ممکن نہیں بن سکی

1722517
بھارت میں  شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد میں بدستور اضافہ

بھارت کے شمال اور جنوب میں دو ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 85 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا میں شائع خبر کے مطابق ملک کے شمال میں ریاست اتراکھنڈ اور جنوب میں کیرالہ میں شدید بارشوں کی وجہ سےعوام کی ایک کثیر تعداد تک رسائی ممکن نہیں بن سکی۔

اتراکھنڈ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر ایس اے مروگیشن نے اعلان کیا کہ ریاست میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

موروگیشن نے کہا کہ ٹیموں نے سیلاب سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے میں راتوں رات سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔

موروگیشن نے کہا آفت سے متاثرہ علاقوں میں انخلاء کا کام جاری ہے اور سیلاب میں لاپتہ ہونے والے 11 افراد کی تلاش جاری ہے۔

ملک کے جنوب میں واقع ریاست کیرالہ کے حکام نے بھی اعلان کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے آفتوں اور حادثات کی وجہ سے اس خطے میں اپنی جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ سیلاب میں لاپتہ ہونے والے 6 افراد کی تلاش جاری ہے اور 10 ہزار سے زائد کیرالہ باشندوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں