میانمار:فوجی حکومت نے بعض قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا

سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق نقص امن کے الزام میں گرفتار کیے گئے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افراد کو رہا کیا جا رہا ہے۔

1721808
میانمار:فوجی حکومت نے بعض قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا

میانمار کی فوجی حکومت نے گرفتار کیے جانے والے افراد کو رہا کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق نقص امن کے الزام میں گرفتار کیے گئے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افراد کو رہا کیا جا رہا ہے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب فوجی جنتا کے چیف من آہنگ ہیلنگ کو ایک علاقائی اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا تھا کیونکہ وہ ملک میں بحران کے خاتمے کی خاطر طے شدہ اقدامات لینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک میانمار میں اس بحران کی وجہ سے کم از کم بارہ سو افراد مارے جا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں