مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے مزید 2 نوجوان شہید

بھارتی فوج نے سری نگر اور پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا

1720511
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے مزید 2 نوجوان شہید

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیروادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی تواتر سے جاری ہے۔

 اطلاع کے مطابق آج ایک بار پھر قابض فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ایک  ہفتے کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

بھارتی فوج نے سری نگر اور پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا، دونوں علاقوں میں آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں پر چھاپے مارے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں