افغانستان میں دہشت گردی کے حملے پر ترکی کی شدید مذمت

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  میں آج    افغانستان کے صوبہ قندھار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران کیے گئے دہشت گردانہ حملے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ہلاک ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے

1720228
افغانستان میں  دہشت گردی کے حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے افغانستان کے صوبہ قندھار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران کیے گئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے  میں آج    افغانستان کے صوبہ قندھار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران کیے گئے دہشت گردانہ حملے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ہلاک ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےافغانستان  میں مساجد کو نشانہ  بنانے اور غیر انسانی دہشت گردانہ حملوں کی  ہم  شدید مذمت کرتے ہیں ۔۔ اعلامیے  میں  دوست اور برادر افغان عوام کے لیے ہماری مخلصانہ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے  مطابق ،  افغانستان میں طالبان  کے  گڑھ جنوبی قندھار صوبے میں شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والی فاطمیہ مسجد پر دو خودکش حملہ آوروں کے حملے میں 30 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں