افغانستان: مسجد پر بم حملہ، 30 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

صوبہ قندھار میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد پر بم حملہ، 30 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی

1720215
افغانستان: مسجد پر بم حملہ، 30 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

افغانستان میں طالبان کے قلعے کے طور پر پہچانے جانے والے صوبے قندھار میں واقع شعیہ فرقے کی مسجد فاطمیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران بم حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور  200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مسجد کے سکیورٹی گارڈ مرتضیٰ ظریفی نے حملے کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے مرکز میں واقع مسجد پر نمازِ جمعہ کے دوران بم حملہ کیا گیا۔حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 30 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کے بعد طالبان فورسز نے مسجد کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ملک کے شمالی صوبے کُندز میں بھی ایک شعیہ مسجد پر بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک  ہو گئے تھے۔

دہشتگرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔



متعللقہ خبریں