افغانستان میں صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے: بوریل

افغانستان میں سماجی و اقتصادی صورتحال "تباہی کی دہلیز" پر ہے لہٰذا فوری طور پر حرکت میں آنے کی ضرورت ہے: جوزف بوریل

1718236
افغانستان میں صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے: بوریل

یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے کہا ہے کہ افغانستان میں سماجی و اقتصادی صورتحال "تباہی کی دہلیز" پر ہے لہٰذا فوری طور پر حرکت میں آنے کی ضرورت ہے۔

یورپی یونین ترقیاتی وزراء نے بوریل کی شرکت سے اور افغانستان سے متعلق ویڈیو کانفرنس غیر سرکاری اجلاس کیا۔

اجلاس میں بوریل نے کہا ہے کہ "افغانستان میں انسانی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے۔ ناروے مہاجر کونسل کے مطابق اگر انہیں موزوں امداد فراہم نہ کی گئی تو اس موسم سرما میں کم از کم ایک ملین بچے سردی اور بھوک سے مر سکتے ہیں۔ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے انتظار نہیں کر سکتے۔ ہمیں فوری طور پر حرکت میں آنا چاہیے"۔

بوریل نے کہا ہے کہ وزراء، یورپی یونین کے افغان عوام کی مدد کو بڑھانے کے ٹھوس طریقوں پر بحث کر رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ کونسل کے منظور کردہ پانچ تقاضے اب معقول نہیں ہیں۔ لیکن اس کے بالکل برعکس یہ پانچ تقاضے تاحال معقول ہیں اور منّظم ترقیاتی تعاون کے دوام کے لئے ان کو  پورا کیا جانا ضروری ہے"۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے ہائی کمیشنر نے اس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ طالبان کے طرزِ عمل کا جائزہ " دیگر ممالک میں دہشت گردی نہ پھیلانے، عورتوں اور انسانی حقوق کا، قانون کی بالا دستی اور ذرائع ابلاغ کی آزادی کا احترام کرنے، انسانی امداد کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے، ملک سے نکلنے کے خواہش مند غیر ملکیوں اور ملک میں خطرہ محسوس کرنے والے افغان شہریوں کو ملک سے نکلنے کی اجازت دینے اور افغانستان کی سیاسی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مخلوط اور نمائندہ عبوری حکومت قائم کرنے جیسے" پانچ تقاضوں کے حوالے سے لیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں