جاپان: 5،9 کی شدت سے زلزلہ، ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

زلزلے کے دوران کُل 32 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں سے 3   ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں  زخمی ہوئے

1716750
جاپان: 5،9 کی شدت سے زلزلہ، ٹرین پٹڑی سے اتر گئی

کل جاپان میں 5،9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلے کا مرکز دارالحکومت ٹوکیو سے ملحقہ صوبے چیبا  تھا جس کی وجہ سے کانٹوکے لئے رسل رسائل مفلوج ہو گئی۔

زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ٹوکیو کے علاقے آداچی میں ایک مسافر ٹرین  زلزلے کے دوران ہنگامی بریک لگانے کی وجہ سے پٹڑی سے اتر گئی۔  پورے دارالحکومت میں ٹرین کے سفر عارضی طور پر روک دئیے گئے۔

آداچی میں ایک اسکول کے اسپورٹس ہال کو ،ٹرین سفر ملتوی ہونے کی وجہ سے گھر نہ جا سکنے والے افراد کے لئے، عارضی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔

زلزلے کے دوران کُل 32 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں سے 3   ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں  زخمی ہوئے۔

زلزلے کی وجہ سے رُکے ہوئے ٹرین سفروں میں سے کچھ سفر آج بھی معطل رہے۔



متعللقہ خبریں