افغانستان میں 14 ملین افراد خوراک کے فقدان کے شکار، اقوام متحدہ

رواں سال کے اختتام تک  اس ملک کے1 کروڑ ایک لاکھ انسانوں کو امداد کی ترسیل کے لیے  درکار 606 ملین  ڈالر کا محض 35 فیصد ہی جمع کیا جا سکا گیا

1715465
افغانستان میں 14 ملین افراد خوراک کے فقدان کے شکار، اقوام متحدہ

اقوام ِ متحدہ  نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں ڈیڑھ کروڑ انسانوں کو خوراک کا تحفظ حاصل نہیں، جبکہ  غذا کی کمیابی اور فاقہ کشی   ملک گیر زور پکڑتی جارہی ہے۔

یونیسف اور عالمی فوڈ پروگرام نمائندہ برائے افغانستان   نے ہیرات شہر  کے دو روزہ دورے کے بعد ملک  میں کمیابی خوراک کے سنگین سطح  تک جا پہنچنے پر توجہ مبذول کرائی ہے۔

اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم ِ سرما  قریب آرہا ہے تو ہم  افغان عوام کو پینے کا صاف پانی، خوراک اور  حفظان ِ صحت  کی خدمات کی فراہمی کے لیے وقت کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ  نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں 14 ملین  افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ، تقریبا ً32 لاکھ بچوں کو امسال کے اختتام تک  ناکافی  خوراک    سے دو چار رہنے کا خطرہ لا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے اختتام تک  اس ملک کے1 کروڑ ایک لاکھ انسانوں کو امداد کی ترسیل کے لیے  درکار 606 ملین  ڈالر کا محض 35 فیصد ہی جمع کیا جا سکا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں