طالبان اور پنجشیر کے فریقین ڈئیلاگ کے ذریعے مسائل کو حل کریں، ایران

طالبان بین الاقوامی  قوانین کے دائرہ عمل میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے  پر مجبور ہیں۔

1703419
طالبان اور پنجشیر کے فریقین ڈئیلاگ کے ذریعے مسائل کو حل کریں، ایران

ایران  نے افغانستان میں طالبان کی جانب سے کابل کے شمال میں واقع پنجشیر  صوبے پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے  تصادم کرنے والے فریقین کو تنازعات کے حل کے لیے  باہمی ڈائیلاگ کی راہ کو اپنانے کی  اپیل کی ہے۔

ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان سعید  خطیب زادہ نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ پریس  کانفرس میں طالبان کے پنجشیر علاقے پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  علاقے کی صورتحال باعث تشویش ہے۔

دونوں فریقین کو بھائیوں  کے قتل کا نتیجہ بننے والے حالات کی جازت نہیں دینی چاہیے۔ پنجشیر کے عوام   فاقہ کشی کے شکار ہیں ، ان کو  پانی اور بجلی کی سہولت سے محروم کیا جا رہا ہے۔  طالبان بین الاقوامی  قوانین کے دائرہ عمل میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے  پر مجبور ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں واحد حل افغانستان کے تمام تر فریقین کے درمیان ڈائیلاگ کا قیام  اور  جامع حکومت کے  قیام پر مبنی ہے۔



متعللقہ خبریں