افغانستان میں غذائی اشیا کا ذخیرہ ختم ہونے کو ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں غذائی اشیا کا ذخیرہ مہینے کے آخر تک ختم ہو سکتا ہے جبکہ بیرونی امداد بھی  بند ہو سکتی ہے

1701203
افغانستان میں غذائی اشیا کا ذخیرہ ختم ہونے کو ہے: اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں غذائی اشیا کا ذخیرہ مہینے کے آخر تک ختم ہو سکتا ہے جبکہ بیرونی امداد بھی  بند ہو سکتی ہے۔

 حقوق انسانی کے رابطہ افسر رامض  الاک باروف نے کابل  سے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  بتایا کہ  ملکی آبادی کا ایک تہائی حصہ غذائی قلت کا شکار ہے اور آبادی انسانی امداد کی محتاج بن گئی ہے۔

 رابطہ افسر نے مزید تایا کہ ستمبر کے آخر تک غذائی اشیا کا ذخیرہ ختم ہو سکتا ہے جس کے بعد ان کی  فراہمی رک سکتی ہے، اگر افغانستان میں  انسانی تباہی کو روکنا ہے تو امداد انسانی کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا جس کےلیے کم از کم   دو سو ملین  ڈالرز کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  افغانستان کے لیے  ضروری 1.3 ارب ڈالرز کی امداد کا محض 39 فیصد  حصہ ہی فی الوقت پورا ہو سکا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں