امریکہ نے 20 برسوں تک اپنے اصولوں اور تہذیب کو افغانستان پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی، صدر پوتن

افغانستان  میں مقیم انسانوں کے ماضی، ثقافت اور فلسفہ زندگی کو  ہر گز بالائے طاق نہیں رکھا گیا

1700793
امریکہ نے 20 برسوں تک اپنے اصولوں اور تہذیب کو افغانستان پر مسلط کرنے کی ناکام کوشش کی، صدر پوتن

روسی صدر ولا دیمر پوتن  کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ نے 20 برسوں تک افغانستان میں اپنے  اصولوں اور طرز زندگی کو ثبت کرنے کی کوشش کی  ہے اور آج جو صورتحال سب کے سامنے ہے یہ ’’المیہ اور نقصانات ‘‘ پر مبنی ہے۔

پوتن نے نئے تعلیی سال  کے آغاز کی مناسبت سے  ولادیوستوک شہر میں  طلبا سے  بات چیت کے دوران  مسئلہ  افغانستان کا موضوع چھیڑتے ہوئے کہا کہ امریکی  فوجی 20 برس جیسے طویل عرصے تک افغانستان میں رہے ہیں  اور امریکہ نے اس ملک میں  انسانوں کو تہذیب کا سبق سکھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے دراصل زیادہ جامع معنوں میں اپنے اصولوں اور طرز زندگی کے مطابق  سیاسی  اداروں کو شکل دینے کی کوشش کی۔  جو کہ اس ملک میں المیہ اور جانی نقصانات کے علاوہ کسی بھی طریقے سے مدد گار ثابت نہیں ہوسکا۔ افغانستان  میں مقیم انسانوں کے ماضی، ثقافت اور فلسفہ زندگی کو  ہر گز بالائے طاق نہیں رکھا گیا اور ان کے رسم و رواج   کا احترام نہ کرنے کے باعث موجودہ  المناک واقعات ظہور پذیر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ باہر سے کسی چیز کو زبردستی مسلط کرنا  نا ممکن ہے، حالات کو پختگی دلانا لازمی ہے، اس کے لیے انسانوں سے تعاون کرنا لازم و ملزوم ہے، جسے تہذیبی دائرہ کار میں رہتے ہی  بروئے کار لانا ممکن ہے۔



متعللقہ خبریں