جرمنی اختتام الہفہ سے افغانستان سے انخلا آپریشن کو ختم کردے گا

وزارتِ دفاع کے ترجمان نے  مذکورہ خبروں  کی تردید کرنے سے گریز کیا ہے

1697012
جرمنی اختتام الہفہ سے افغانستان سے انخلا آپریشن کو ختم کردے گا

اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ جرمنی  افغان دارالحکومت کابل سے اپنے شہریوں اور مقامی ملازمین کے انخلا آپریشن کو اس اختتام الہفتہ نکتہ پذیر کر دے گا۔

خبر میں آپریشن کے خاتمے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ امریکہ 31 اگست سے پہلے  پہلے اپنے فوجی یونٹس اور ساز و سامان واپس لے جانا چاہتا ہے  جس کے  بعد پیدا ہونے والا سیکورٹی رسک انخلا کے عمل کو مشکلات میں ڈال دےگا۔

بتایا گیا ہے کہ وزارتِ دفاع کے ترجمان نے  مذکورہ خبروں  کی تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔

جرمن مسلح قوتوں کے ماتحت  افغان مقامی  ملازمین کے لیے امدادی نیٹ ورک اسوسیئشن  کے چیئر مین مارکوس گروٹئن  نے کل اپنے بیان میں  جرمن حکومت پر قصدی طور پر مقامی ملازمین کو افغانستان میں ہی چھوڑنے اور ان سے تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ  اقدار پارٹیوں اور سیاستدانوں کی اس معاملے میں بے حسی  نے ہمیں سخت دھچکہ لگایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں