افغان شہری خوف کے باعث نہیں بلکہ اقتصادی مسائل کے باعث بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، طالبان

یہ لوگ مغربی ممالک میں  رہائش پذیر ہونے کے خواہاں ہیں

1695749
افغان شہری خوف کے باعث نہیں بلکہ اقتصادی مسائل کے باعث بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، طالبان

طالبان  ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغان شہری ملک سے اقتصادی  اسباب کے باعث  جانے کے خواہشمند ہیں۔

سکائی نیوز  سے بات کرنے والے  طالبان ترجمان   نے کابل ہوائی اڈے پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے افغانوں سے پیدا ہونے والی افراتفری کے  بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مغربی ممالک میں  رہائش پذیر ہونے کے خواہاں ہیں،  ملک میں اقتصادی بحران عروج پر   ہے، افغانستان اسوقت ایک غریب ملک ہے۔  عوام کا 70 فیصد غربت  کی  حد بندی سے کم آمدن کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور  ہے،  لہذا افغانیوں کے بیرون ملک جانے کی کوشش کو خوفزدہ کیے جانے سے تعبیر نہیں کی جا سکتی۔

شاہین نے طالبان کے گھر گھر کی تلاشی لیتے ہوئے سابقہ انتظامیہ کے کارکنان کو تلاش کرنے کے دعوے من گھڑت ہیں۔

انہوں نے علاوہ ازیں یہ بھی کہا کہ ہم افغانستان میں 31 اگست کے بعد غیر ملکی قوتوں کی موجودگی نہیں چاہتے۔  جو کہ ہمارے لیے ایک سرخ پٹی کی حیثیت رکھتی ہے، اگر امریکہ اور برطانیہ نے  لوگوں کے انخلا کے لیے اپنے فوجی وجود کے لیے مزید مہلت مانگی تو پھر؟ سوال کے جواب میں کہا کہ قطعی طور پر  اس کی اجازت نہیں دی جائیگی، وگرنہ انہیں نتائج کو بھگتنا ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں