نئی حکومت کے قیام کے امور طالبان لیڈر کی دارالحکومت کابل میں آمد کے ساتھ شروع ہوں گے، حکمت یار

طالبان کے ایک وسیع البنیاد حکومت قائم کرنے کا ارادہ ہونے کے اشارے ملے ہیں

1694912
نئی حکومت کے قیام کے امور طالبان لیڈر کی دارالحکومت کابل میں آمد کے ساتھ شروع ہوں گے، حکمت یار

افغانستان کی نامور شخصیات میں  شامل گل بدین حکمت یار نے  اعلان کیا ہے کہ نئی حکومت کے قیام کے امور طالبان لیڈر کی دارالحکومت کابل میں آمد کے ساتھ شروع ہوں گے۔

افغان پریس سے بات کرنے والے  حزب اسلامی پارٹی کے رہنما حکمت یار نے بتایا ہے کہ   نئی حکومت کے قیام کے لیے افغان سیاسی رہنماؤں  اور طالبان کے درمیان سرکاری  مذاکرات   طالبان قیادت کے کابل پہنچنے پر شروع ہوں گے۔

حکمت یار  کا کہنا تھا کہ  طالبان کے ایک وسیع البنیاد حکومت قائم کرنے کا ارادہ ہونے کے اشارے ملے ہیں ، طالبان وفود کے ساتھ حالیہ ایام میں ہونے والی ملاقاتیں  سرکاری نوعیت کی نہیں تھیں۔

عنقریب افغانستان میں ’’وسیع البنیاد اسلامی حکومت‘‘ قائم کرنے کا اعلان کرنے والے طالبان کے وفود نے  نامور افغان سیاستدانوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ان وفود  نے  سابق صدر حامد کرزئی، قومی مصالحتی اعلی کونسل کے صدر عبداللہ عبداللہ اور حزبِ اسلامی پارٹی  کے لیڈر  گل بدین حکمت یار سے  بات چیت کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں