بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی فوکوشیما کے آلودہ پانی کی نکاسی کی نگرانی کرے گی

بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی، جاپان کے فوکوشیما دائی۔اچی جوہری پلانٹ کے ریڈیو ایکٹوآلودہ پانی  کی نکاسی کی نگرانی کرے گی

1694394
بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی فوکوشیما کے آلودہ پانی کی نکاسی کی نگرانی کرے گی

بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی، جاپان کے فوکوشیما دائی۔اچی جوہری پلانٹ کے ریڈیو ایکٹوآلودہ پانی  کی نکاسی کی نگرانی کرے گی۔

جاپان کی سرکاری نشریاتی ایجنسی 'این ایچ کے' کی خبر کے مطابق جاپان کے وزیر برائے اقتصادیات، تجارت و صنعت  کاجی یاما ہیروشی نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں، فوکوشیما دائی۔اچی جوہری پلانٹ کے ریڈیو ایکٹو آلودہ پانی کی نکاسی کی نگرانی کے معاملے میں کاجی یاما اور گروسی کے درمیان اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی نے پلانٹ کے ریڈیو ایکٹو آلودہ  پانی کو سمندر میں پھینکنے  کے عمل میں جاپان حکومت کی طرف سے تعاون کی طلب کو قبول کر لیا ہے۔

مذاکرات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کاجی یاما  نے کہا ہے کہ اس اطلاق کا مقصد آلودہ پانی  کے نکاس سے متعلق سکیورٹی اندیشوں کوختم کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں