افغانستان: بارشیں اور سیلاب، 40 افراد ہلاک، بیسیوں لاپتہ

صوبہ نورستان میں سیلاب  کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور بیسیوں لاپتہ ہو گئے

1682352
افغانستان: بارشیں اور سیلاب، 40 افراد ہلاک، بیسیوں لاپتہ

افغانستان کے مشرق میں پاکستان کے ساتھ سرحدی صوبے نورستان میں سیلاب  کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نورستان ضلعی اسمبلی کے سربراہ سعد اللہ پیاندوزئی نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نورستان کی تحصیل کامدیش میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے کا سامنا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے 40 افراد ہلاک اور تقریباً 80 مکانات سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

سعد اللہ  نے کہا ہے کہ ریلے کی لپیٹ میں آنے والے بیسیوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں تاہم طالبان کے زیرِ اثر علاقوں میں تاحال امداد نہیں پہنچائی جا سکی۔



متعللقہ خبریں