طالبان کے خلاف جنگ میں امریکہ افغانستان کی مدد کرے گا:جنرل مک کینزی

امریکی جرنیل نے کہا کہ طالبان کے حملوں کے تناظر ميں پچھلے چند دنوں کے دوران امريکہ نے فضائی حملے شروع کر رکھے ہيں اور اگر طالبان نے اپنی پرتشدد کارروائياں ترک نہ کيں، تو جوابی فضائی حملے بھی جاری رہيں گے

1680226
طالبان کے خلاف جنگ میں امریکہ افغانستان کی مدد کرے گا:جنرل مک کینزی

امریکہ طالبان کے خلاف جنگ ميں فضائی حملوں کی صورت ميں افغانستان کی مدد جاری رکھے گا۔

يہ بيان امريکی فوج کی مرکزی کمان سینٹ کام کے سربراہ جنرل کينتھ مک کينزی نے کابل ميں گزشتہ روز ديا۔

ان کے بقول طالبان کے حملوں کے تناظر ميں پچھلے چند دنوں کے دوران امريکہ نے فضائی حملے شروع کر رکھے ہيں اور اگر طالبان نے اپنی پرتشدد کارروائياں ترک نہ کيں، تو جوابی فضائی حملے بھی جاری رہيں گے۔

عسکری ماہرين کے مطابق حاليہ چند ہفتوں ميں طالبان اتنے زيادہ علاقوں پر قابض اس ليے ہوئے کيونکہ افغان دستوں کو امريکی فضائيہ کی مدد حاصل نہیں تھی۔

طالبان کی پيش قدمی روکنے کے ليے امریکی فضائی حملوں کا مرکزی کردار ہے۔



متعللقہ خبریں