افغانستان: ایک تحصیل طالبان کے قبضے سے آزاد کروا لی گئی

آپریشن کے نتیجے میں صوبہ بلخ کی تحصیل کلدر کو طالبان کے قبضے سے چھُڑا لیا گیا ہے۔ جھڑپ میں 20 عسکریت پسند ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں: افغانستان وزارت دفاع

1680373
افغانستان: ایک تحصیل طالبان کے قبضے سے آزاد کروا لی گئی

افغانستان میں ایک تحصیل کو طالبان کے قبضے سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔

افغانستان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز، طالبان کے زیرِ قبضہ تحصیلوں کی واگزاری کے لئے، آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں صوبہ بلخ کی تحصیل کلدر کو طالبان کے قبضے سے چھُڑا لیا گیا ہے۔ جھڑپ میں 20 عسکریت پسند ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امن مرحلے کی غیر یقینی صورتحال کے دوران سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

طالبان نے ماہِ جون کے آخری ہفتے میں جھڑپیں شروع کیں اور تاجکستان اور ازبکستان کے ساتھ سرحدی تحصیلوں میں سے تقریباً تقریباً سب کو قبضے میں لے لیا  تھا۔

علاوہ ازیں ازبکستان کے ساتھ اہم تجارتی گزرگاہ خیراتان سرحدی چوکی  کا دو طرف سے گھیراو کر کے صوبہ غزنی میں سرگرمیوں کو تیز کر دیا تھا۔

طالبان نے 8 جولائی کو ملک کی ایران کے ساتھ سرحدی چوکی اسلام قلعہ اور 14 جولائی کو پاکستان کے ساتھ سرحدی چوکی سپن بولدک پر قبضہ کر لیا تھا۔



متعللقہ خبریں