بعض امریکی حکام چین کو دشمن سمجھتے ہیں:شی فنگ

چين کے نائب وزير خارجہ شی فنگ نےامريکی حکام پر زور ديا کہ باہمی تعلقات بہتر بنانے اور کشيدگی ميں کمی کے ليے اس نقطہ نظر کو تبديل کرنے اور خطرناک پاليسياں ترک کرنے کی ضرورت ہے

1680421
بعض امریکی حکام چین کو دشمن سمجھتے ہیں:شی فنگ

چينی شہر تيانجن ميں آج سے امريکہ اور ميزبان ملک کے اعلی سطحی مذاکرات شروع ہو گئے ہيں۔

چين کے نائب وزير خارجہ شی فنگ نے ان مذاکرات کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ چند امريکی، چين کو ايک دشمن کے طور پر ديکھتے ہيں۔

انہوں نے امريکی حکام پر زور ديا کہ باہمی تعلقات بہتر بنانے اور کشيدگی ميں کمی کے ليے اس نقطہ نظر کو تبديل کرنے اور خطرناک پاليسياں ترک کرنے کی ضرورت ہے۔

 واضح رہے کہ چين ميں امريکی وفد کی قيادت نائب وزير خارجہ وينڈی شرمین کر رہی ہيں۔

ان مذاکرات ميں سائبر سکيورٹی، انسانی حقوق سے متعلق معاملات اور تجارتی امور پر بات چيت ہو گی۔



متعللقہ خبریں