افغانستان کے بیشتر صوبوں میں رات کا کرفیو

خبر کے مطابق،اس فيصلے پر ہفتے اور اتوار کی درميانی رات سے عمل در آمد شروع ہو گیا جسے ملک کے چونتيس ميں سے اکتیس صوبوں ميں لگايا گيا ہے

1679729
افغانستان کے بیشتر صوبوں میں رات کا کرفیو

افغانستان ميں طالبان کی پيش قدمی اور پر تشدد کارروائيوں کو محدود رکھنے کے ليے حکام نے رات کے وقت کرفيو نافذ کرنے کا فيصلہ کيا ہے۔  خبر کے مطابق،اس فيصلے پر ہفتے اور اتوار کی درميانی رات سے عمل در آمد شروع ہو گیا جسے ملک کے چونتيس ميں سے اکتیس صوبوں ميں لگايا گيا ہے۔

وزارت داخلہ کے نائب ترجمان احمد ضيا ضيا نے بتايا کہ کرفيو کے اوقات مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے سے صبح چار بجے تک ہيں۔ افغانستان سے غير ملکی افواج کے انخلا کے تناظر ميں طالبان کی پر تشدد کارروائياں کافی بڑھ گئی ہيں۔

وہ اس وقت ملک کے قريب چار سو اضلاع ميں سے تقریباﹰ نصف پر قابض ہيں۔



متعللقہ خبریں