افغانستان: سڑک کنارے نصب بم حملہ،5 افراد ہلاک

قندھار پولیس کے ترجمان ناصر بارق زئی کے مطابق، قندھار کے ایک علاقے آرگستان میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت پھٹا جب وہاں سے ایک گاڑی گزر رہی تھی جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے

1677046
افغانستان: سڑک کنارے نصب بم حملہ،5 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہوئے بم حملے میں پانچ شہری ہلاک ہو گئے۔

 قندھار پولیس کے ترجمان ناصر بارق زئی کے مطابق، قندھار کے ایک علاقے آرگستان میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت پھٹا جب وہاں سے ایک گاڑی گزر رہی تھی۔

اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے جس کی ذمے داری طالبان پر ڈالی گئی ہے۔

دوسری جانب اس حملے کی کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں