بھارت میں آسمانی بجلی گر گئی،درجنوں ہلاک وزخمی

واضح رہے کہ جنوبی ایشیا میں  جون تا ستمبر کے درمیان مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے جن میں قدرتی آفات اور حادثات کی تعداد بڑھ جاتی ہے

1673869
بھارت میں آسمانی بجلی گر گئی،درجنوں ہلاک وزخمی

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

 پولیس حکام کے مطابق، ریاستوں راجستھان اور اتر پردیش میں یہ افراد ہلاک ہوئے۔

 پولیس افسر آنند سری واستوا نے بتایا ہے کہ راجستھان میں  واقع امبر نامی قلعے کے قریب گیارہ افراد سیلفی لینے کے دوران  جبکہ ایک دیگر علاقے میں بھی  9 افرادآسمانی بجلی گرنے سے ہلاک  اور بیس زخمی ہوئے۔

 دوسری جانب ریاست اتر پردیش میں بھی آسمانی بجلی گرناے کے واقعات پیش آئے جن میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات  نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مزید بجلی گرنے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔

جنوبی ایشیا میں  جون تا ستمبر کے درمیان مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے جن میں قدرتی آفات اور حادثات کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں