انخلاء کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی ناگزیر دکھائی دے رہی ہے: جنرل مِلر

افغانستان میں امریکی موجودگی کی میراث کا تعین مستقبل کرے گا۔ اس کہانی کا اگلا حصہ ہمیں مستقبل سنائے گا: جنرل اسکاٹ مِلر

1667399
انخلاء کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی ناگزیر دکھائی دے رہی ہے: جنرل مِلر

افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوج کے کمانڈر جنرل اسکاٹ مِلر نے غیر ملکی فورسز کے انخلاء کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کی وارننگ دی ہے۔

جنرل مِلر نے دارالحکومت کابل کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں سلامتی کی صورتحال اس وقت اچھی نہیں ہے۔ اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو  ہمیں خانہ جنگی  ناگزیر دکھائی دے رہی ہے۔

مِلر نے کہا ہے کہ افغانستان کی جنگ صرف سیاسی حل کے ساتھ ہی ختم ہو سکتی ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کہا وہ 2001 کے قبضے سے لے کر اب تک  افغانستان میں امریکی موجودگی کو کامیابی قرار دیتے ہیں یا نہیں؟

مِلر نے کہا ہے کہ "افغانستان میں امریکی موجودگی کی میراث کا تعین مستقبل کرے گا۔ اس کہانی کا اگلا حصہ ہمیں مستقبل سنائے گا"۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن نے یکم مئی  سے 11 ستمبر تک افغانستان سے مکمل انخلاء کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں