میانمار، فوجی عدالت نے قتل کیس میں مزید 16 افراد کو سزائے موت کو حکم دے دیا

15 مارچ کو یانگون شہر میں میانمار فوج کے  لیے رپورٹنگ کرنے کا دعوی کردہ تین افراد  کے قتل سے متعلق  تفتیش کے دائرہ عمل میں زیرِ حراست  افراد کے خلاف عدالتی کاروائی

1667301
میانمار، فوجی عدالت نے قتل کیس میں مزید 16 افراد کو سزائے موت کو حکم دے دیا

 

میانمار میں  فوجی بغاوت کی مخالفت کرنے والے 16 افراد  کو قتل کی وارداتیں کرنے کے دعوے کے ساتھ سزائے موت صادر کی گئی ہے۔

میانمار ناؤ  اخبار میں شائع خبر میں  اطلاع دی گئی ہے کہ  15 مارچ کو یانگون شہر میں میانمار فوج کے  لیے رپورٹنگ کرنے کا دعوی کردہ تین افراد  کے قتل سے متعلق  تفتیش کے دائرہ عمل میں زیرِ حراست  افراد کے خلاف عدالتی کاروائی کی گئی۔

یانگون کی فوجی عدالت نے قتل وارداتوں  سے تعلق ہونے کا ثبوت پیش کیے جانے  پر 16 افراد کو سزائے موت دینے کا حکم دیا  ہے۔

جس کے بعد میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے ابتک سزائے موت صادر کیے جانے والے افراد کی تعداد 41 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ میانمار فوج نے 8 نومبر 2020 کے عام انتخابات میں دھاندلیاں ہونے کے دعووں کے سامنے آنے اور ملک میں سیاسی کشیدگی کے جنم لینے کے بعد یکم فروری کو ملکی انتطامیہ اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔



متعللقہ خبریں