مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشمیری جوانوں کو شہید کر رہی ہے

ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا

1666607
مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوج  کشمیری جوانوں کو شہید کر رہی ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔ قابض فوج نے چھاپہ مار کاروائیوں  میں  مزید  ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر ڈالا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو سری نگر کے علاقے پارم پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چند نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ کل بھی  ایک کشمیری کو  قابض فوج نے شہید کر دیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں