طالبان نے مزید 2 تحصیلوں پر قبضہ کر لیا

عسکریت پسندوں نے فریاب کی قرم کول، کورغان   اور  اند ہوئے تحصیلوں پر  حملے کیے

1664659
طالبان نے مزید 2 تحصیلوں پر قبضہ کر لیا

طالبان نے افغان صوبے فریاب کی دو تحصیلوں پر  قبضہ جما لیا۔

فریاب سے ممبر اسمبلی بابر جمال  نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے فریاب کی قرم کول، کورغان   اور  اند ہوئے تحصیلوں پر  حملے کیے۔

 اس حملے کے نتیجے میں قرم کول اور کورغان تحصیلیں طالبان کے زیر قبضہ آ گئیں، جبکہ اندہوئے  کے جوار میں تصادم جاری ہے۔

طالبان ذرائع کے مطابق صوبہ تاخر کے دو مختلف اضلاع میں ہونے والی جھڑپوں میں 34 افغان فوجی ہلاک اور تین ٹینک تباہ کر دیئے گئے۔ طالبان نے قندوز کے اہم ضلع امام صاحب کی شیر خان بندر پورٹ کا کنڑول بھی حاصل کر لیا۔ بیرونی فوجوں کے انخلا کے آغاز کے بعد سے طالبان نے 40 سے زائد اضلاع پر قبضے کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ادھر روسی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کے افغانستان سے نکلنے کے بعد خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔ پاکستان اور ایران کے تعاون کے بغیر افغان گروہوں کو متحد رکھنا ممکن نہیں۔

 



متعللقہ خبریں