میانمار میں سیاسی بحران روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کی راہ میں رکاوٹ ہے، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ

بنگلہ دیشی نیوز ایجنسی  بی ایس ایس کی خبر کے مطابق   مومن نے  نیو یارک میں سیکرٹری جنرل گوٹرش سے ملاقات  کی

1661094
میانمار میں سیاسی بحران روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کی راہ میں رکاوٹ ہے، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ

بنگلہ دیشی سیکرٹری خارجہ عبدل مومن نے  میانمار میں بگڑنے والی سیاسی صورتحال سے  مہاجرین کی وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش سے  روہنگیا  بحران کے حل میں معاون ہونے کی اپیل کی ۔

بنگلہ دیشی نیوز ایجنسی  بی ایس ایس کی خبر کے مطابق   مومن نے  نیو یارک میں سیکرٹری جنرل گوٹرش سے ملاقات  کی۔

مومن نے  اس ملاقات میں  بتایا کہ ’’متعدد  بااثر ممالک نے میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے تو اس ملک کے ساتھ اقتصادی تعلقات  کو بڑھایا ہے۔ ‘‘

انہوں نے بتایا کہ میانمار میں ابتر ہونے والی سیاسی صورتحال نے روہنگیا کے مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل میں خلل ڈالا ہے، لہذا ہم اقوام متحدہ سے اس مسئلے کے حل میں تعاون کے متمنی ہیں۔

بنگلہ دیشی وزیر نے گوٹرش سے  کورونا  ویکسین   تک ہر کس کی رسائی کو ممکن بنانے کی بھی درخواست کی۔

مومن نے علاوہ ازیں گوٹرش کے دوسرے دور کے لیے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے کی  مبارکباد پیش کی۔

 



متعللقہ خبریں