نیٹو ہمارے ساتھ محاذ آرائی سے اجتناب برتے:چین

بیجنگ حکومت نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو پر الزام عائد کر دیا ہے کہ وہ چین کو خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ تنازعہ کھڑا کرنا چاہتا ہے

1658571
نیٹو ہمارے ساتھ محاذ آرائی سے اجتناب برتے:چین

بیجنگ حکومت نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو پر الزام عائد کر دیا ہے کہ وہ چین کو خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ تنازعہ کھڑا کرنا چاہتا ہے۔

خبر کے مطابق،چین نے اس عہد کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اُس منظم چیلنج کا مقابلہ کرے گاجو نیٹو کی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہو رہا ہے۔

 واضح رہے کہ  گزشتہ روز مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رہنما ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا تھا کہ چین کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے ساتھ ساتھ خلائی اور سائبر جنگی صلاحیتوں میں اضافہ عالمی امن کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

تاہم چین نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کو عقلیت پسندی سے کام لینا چاہیے۔



متعللقہ خبریں