بھارت کی طرف سے ترکی کا شکریہ

بھارت نے کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے لئے امداد بھیجنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے

1646955
بھارت کی طرف سے ترکی کا شکریہ

بھارت نے کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے لئے امداد بھیجنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بھارت وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے ترکی ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ہم ترکی کی طرف سے باہمی اتحاد و تعاون کے لئے اٹھائے گئے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انقرہ میں بھارتی کے سفیر سنجے کمار پانڈا نے بھی جاری کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس وقت طبّی سامان بھارت کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس مشکل وقت میں بھارت کے ساتھ ہونے پر میں ترکی کا شکریہ ادا کرتا ہوں"۔

واضح رہے کہ ترکی ہلال احمر نے دو کارگو طیاروں میں لدا طبّی سامان،  اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ،کووِڈ۔19 سے شدید متاثرہ ملک بھارت کی ریڈ کراس ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔

ترکی ہلال احمر اور ترکی وزارت صحت  کی طرف سے فراہم گئی امداد میں  630گیس سیلنڈر ، 5 آکسیجن جنریٹر،  50 وینٹیلیٹر، 50 ہزار ادویات اور مختلف طبّی سازو سامان شامل ہے۔



متعللقہ خبریں