بھارت: زرعی ادویات کی فیکٹری میں دھماکہ

صوبہ تامل ناڈو میں زرعی ادویات کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے

1639009
بھارت: زرعی ادویات کی فیکٹری میں دھماکہ

بھارت کے جنوبی صوبے تامل ناڈو میں زرعی ادویات کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

ملکی ذرائع ابلاغ کی حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق تامل ناڈو کے SIPCOT صنعتی علاقے کی ایک فیکٹری میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 45 منٹ پر کیمیائی مادے کی تیاری کے لئے استعمال کئے جانے والے  بوائلر  میں دھماکہ ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں فیکٹری کے 4 ملازمین ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو علاقے کے ہسپتال میں منتقل کر دیا  گیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جوار کی کاروباری جگہوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں