افغانستان: بم حملے میں اموات کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی

حملے میں زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد ہے اور اموات میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے: طارق آرین

1636776
افغانستان: بم حملے میں اموات کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل ایک اسکول کے سامنے کئے گئے بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔

افغانستان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے کہا ہے کہ کابل کے علاقے دشتِ برچی  میں سیّد الشہداء اسکول  کے سامنے کل افطار کے وقت کئے گئے بم حملے میں اموات کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے میں زخمیوں کی تعداد 100 سے زائد ہے اور اموات میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حملے میں پہلے بم سے مسلح گاڑی کو اڑایا گیا اور بعد ازاں علاقے کے دو مختلف مقامات پر بم دھماکے کئے گئے۔

طارق آرین نے طالبان کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ اسکولوں کو جنگی استثانیت حاصل ہے اور یہ حملہ ایک جنگی جرم کی حیثیت رکھتا ہے۔

تاہم طالبان نے حملے سے تعلق کی تردید اور حملے کی مذمت کی ہے۔



متعللقہ خبریں