فلپائن کے وزیر خارجہ پھٹ پڑے "یہاں سے دفع ہو جائیں"

چین کا ردعمل: ہمیں امید ہے کہ فلپائن کے متعلقہ افراد بیان جاری کرتے وقت بنیادی اخلاقی اصولوں پر توجہ دیں گے

1633758
فلپائن کے وزیر خارجہ پھٹ پڑے "یہاں سے دفع ہو جائیں"

دنیا بھر میں زبانِ عام و خاص، فلپائن کے وزیر خارجہ تھیوڈورو لوکسین  کی ٹویٹ  پر بات کر رہی ہے۔

ٹویٹ میں، چینی بحری جہازوں کے جنوبی بحیرہ چین سے نکلنے کے خواہش مند ،تھیوڈورو لوکسین نے بیجنگ انتظامیہ کے لئے حقارت آمیز الفاظ استعمال کئے ہیں۔

سوشل میڈیا پیج سے چین کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لوکسین نے کہا ہے کہ "یہاں سے دفع ہو جائیں"۔

وزیر خارجہ کی سفارتی آداب کے منافی اس ٹویٹ کو ایک مختصر مدت میں سینکڑوں دفعہ ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔

ٹویٹر نے لوکسین کی اس حقارت آمیز ٹویٹ کو 'ناقابل استعمال' کے الفاظ کے ساتھ بین کر دیا ہے۔

فلپائن کے وزیر خارجہ کی ٹویٹ کے جواب میں چین وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بنگ نے کہا ہے کہ " ہمیں امید ہے کہ فلپائن کے متعلقہ افراد بیان جاری کرتے وقت بنیادی اخلاقی اصولوں پر توجہ دیں گے"۔

واضح رہے کہ چین جنوبی بحیرہ چین کے 80 فیصد پر اپنے حق کا دعویدار ہے  اور فلپائن، ویتنام، برونائی اور ملائیشیا سمیت دیگر علاقائی ہمسائیوں کے ساتھ خودمختاری مباحث کا سامنا کر رہا ہے۔

فلپائن 7 مارچ سے جنوبی بحیرہ چین کے متنازع علاقے میں موجود چینی بحری جہازوں کو فوری طور پر  پیچھے ہٹانے کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن بیجنگ انتظامیہ ان مطالبات کو سُنا ان سُنا کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں