میانمار :باغیوں اورفوج کے درمیان جھڑپیں،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 765 ہوگئی

میانمار کےسیاسی قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا تھا کہ حفاظتی قوتوں نے حکومت پر قبضے کے بعد اب تک تقریباً 765 شہریوں کو قتل کیا ہے

1632717
میانمار :باغیوں اورفوج کے درمیان جھڑپیں،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 765 ہوگئی

میانمار میں منتخب حکومت کی معزولی کے 3 ماہ گزرنے کے باوجود عوام فوجی حکمرانی تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں جہاں ایک بڑے مظاہرے پر حفاظتی قوتوں کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق، میانمار میں عوامی سطح پر حفاظتی قوتوں کی کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے منظم مظاہروں کے لیے "میانمار عالمی بہار انقلاب "کے نام سے تنظیم بنا لی ہے۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ میانمار کے عوام کے اتحاد کی آواز سے دنیا کو ہلا دو۔

سیاسی قیدیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا تھا کہ حفاظتی قوتوں نے حکومت پر قبضے کے بعد اب تک تقریباً 765 شہریوں کو قتل کیا ہے۔

مظاہرین میں شامل بدھ بھکشووں نے ملک بھر میں شہروں اور قصبوں کا رخ کیا جس میں تجارتی مرکز ینگون اور دوسرا بڑا شہر منڈالے بھی شامل ہے جہاں دو مظاہرین ہلاک ہوئے۔

مقامی خبر ایجنسیوں میں کہا گیا ہے کہ منڈالے میں حفاظتی قوتیں سادہ لباس میں اسلحے کے ساتھ موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے وسطی قصبے ویٹلیٹ میں دو افراد ہلاک ہوئے اور شان اسٹیٹ کے مختلف علاقوں میں مزید دو افراد ہلاک ہوئے، ایک شہری شمالی شہر ہپیکانٹ میں نشانہ بنا۔

میانمار کی فوجی حکومت نے ان واقعات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 

 

دوسری جانب فوجی حکومت نے تسلیم کیا تھا کہ اپریل کے وسط پر 248 مظاہرین ہلاک ہوئے جو کشیدگی پھیلانے میں ملوث تھے۔



متعللقہ خبریں