امریکہ نے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے، جوابی کاروائی کی جائے گی: طالبان

امریکہ نے دوحہ سمجھوتے کی خلاف ورزی کر کے طالبان کے لئے جوابی کاروائی کا راستہ ہموار کر دیا ہے: طالبان

1632270
امریکہ نے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے، جوابی کاروائی کی جائے گی: طالبان

طالبان نے امریکہ کو ،یکم  مئی تک افغانستان سے فوجوں کا انخلاء نہ کر کے 2018 کے، دوحہ سمجھوتے کی خلاف ورزی کا قصوروار ٹھہرایا  اور جوابی کاروائی کی وارننگ دی ہے۔

طالبان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے سمجھوتے کی خلاف ورزی نے طالبان کے لئے جوابی کاروائی کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔ طالبان منتظمین کی طرف سے اس معاملے سے متعلق فیصلے کا انتظار کیا جا رہاہے، فیصلہ جاری ہونے کے بعد اس کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کئی ماہ  جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد 2018 میں طالبان اور امریکہ کے درمیان  طے پانے والے سمجھوتے کی رُو سے یکم مئی تک تمام غیر ملکی فورسز کا افغانستان سے انخلاء ضروری تھا۔

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے جاری کردہ اعلان میں کہا تھا کہ 11 ستمبر تک افغانستان سے باقی ماندہ 2 ہزار 500 امریکی فوجیوں کونکال لیا جائے گا۔

دوسری طرف افغانستان کے جنوب میں قندھار ائیر پورٹ میں موجود امریکی فوجی بیس پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

افغانستان میں امریکی یونٹوں کے ترجمان سونی لیگیٹ نے کہا ہے کہ حملے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

لیگیٹ نے کہا ہے کہ حملے کے بعد جوابی کاروائی کی گئی ہے اور ائیر پورٹ پر گرانے کے لئے تیار چند راکٹوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔


ٹیگز: #طالبان

متعللقہ خبریں