بنگلہ دیش نے ترکی سمیت 26 ممالک  کے لئے کووِڈ۔19 سیاحتی پابندی ختم کر دی

بنگلہ دیش نے 37 ممالک کے لئے سیاحتی پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کے بعد ترکی سمیت 26 ممالک کے لئے مشروط پروازیں شروع کر دیں

1632321
بنگلہ دیش نے ترکی سمیت 26 ممالک  کے لئے کووِڈ۔19 سیاحتی پابندی ختم کر دی

بنگلہ دیش نے ترکی سمیت 26 ممالک  کے لئے کووِڈ۔19 سیاحتی پابندیوں کو ختم کر دیا ہے۔

روزنامہ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق بنگلہ دیش سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 14 اپریل کو ترکی سمیت 37 ممالک پر لگائی گئی  سیاحتی پابندی کے فیصلے میں تبدیلی کر دی ہے۔

تبدیلی کی رُوسےتا حکم ثانی ملتوی پروازوں کو بعض شرائط کے ساتھ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کی رُو سے 10 سال سے کم عمر بچوں کے علاوہ بنگلہ دیش آنے والے تمام مسافروں کوکووِڈ۔19 ٹیسٹ  کے منفی نتائج پیش کرنا ہوں گے اور یہ ٹیسٹ پرواز سے 72 گھنٹے قبل کروانا ضروری ہو گا۔

مذکورہ 26 ممالک میں سے 23 ممالک کو جانے یا وہاں سےآنے والے مسافر بنگلہ دیش پہنچنے کے بعد قرنطینہ ہوٹل میں 14 روز قیام کریں گے تاہم قطر، بحرین اور کویت سے آنے والوں کے لئے 3 روزہ قرنطینہ کی شرط ہو گی۔

بھارت، ارجنٹائن، برازیل، کولمبیا، کوسٹا ریکا، جارجیا، ایران، منگولیا، عمان، جنوبی افریقہ، تیونس اور قبرصی یونانی انتظامیہ سے صرف بنگلہ دیش کے شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ ان شہریوں کے لئے بھی ملک میں داخلے کے بعد 14 روزہ قرنطینہ کی شرط رکھی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں