افغانستان، دہشت گردوں نے اب کی بار مسجد کو نشانہ بنا ڈالا

حملے میں حفاظتی اہلکار ہلاک اور 24 اہلکار زخمی ہو گئے

1631972
افغانستان، دہشت گردوں نے اب کی بار مسجد کو نشانہ بنا ڈالا

افغان دارالحکومت کابل کے جوار میں  واقع شہر پروان کی تحصیل بگرام میں ایک فوجی  اڈے  کی مسجد پر بم حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

پروان کے پولیس افسر عبدل واصی رحیمی  نے پریس کو بتایا ہے  کہ بگرم  میں افغان حفاظتی قوتون کے ایک فوجی اڈے کے اندر واقع مسجد پر بم حملہ کیا گیا۔

جس سے ایک حفاظتی اہلکار ہلاک اور 24 اہلکار زخمی ہو گئے۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

 



متعللقہ خبریں