"بھارت میں کورونا مریضوں کا عالمی ریکارڈ"1دن میں3 لاکھ 53 ہزار متاثر

ملکی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تین لاکھ باون ہزار نو سو اکانوے نئے متاثرین ریکارڈ کیے گئے

1628445
"بھارت میں کورونا مریضوں کا عالمی ریکارڈ"1دن میں3 لاکھ 53 ہزار متاثر

بھارت میں آج ایک دن میں کورونا وائرس  کے نئے متاثرین کا ایک نیا عالمی ریکارڈ دیکھا گیا ہے۔

ملکی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تین لاکھ باون ہزار نو سو اکانوے نئے متاثرین ریکارڈ کیے گئے۔

  اس طرح سے ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد اب سترہ ملین کی حد پار کر گئی ہے۔

آج مسلسل پانچواں دن ہے کہ بھارت میں یومیہ بنیادوں پر کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد کا ایک اور نیا عالمی ریکارڈ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس دوران ملک میں کووڈ انیس کے باعث مزید دو ہزار آٹھ سو بارہ مریض انتقال کر گئے اس طرح سے بھارت میں اس عالمی وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب ایک لاکھ پچانوے ہزار ایک سو تیئیس ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں