بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران کووڈ انیس میں مبتلا 2767 افراد ہلاک

بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران کووڈ انیس میں مبتلا 2767 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 19.96 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا نے بھارت کو کورونا کی پھیلتی وبا میں مدد کی پیشکش کی ہے

1627897
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران کووڈ انیس میں مبتلا 2767 افراد ہلاک

 

بھارت میں مسلسل چوتھے روز قریب ساڑھے تین لاکھ نئے افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

 بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران کووڈ انیس میں مبتلا 2767 افراد ہلاک بھی ہوئے۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 19.96 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا نے بھارت کو کورونا کی پھیلتی وبا میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

 امریکی حکومت کی ایک ترجمان کے مطابق بھارت میں کورونا کی صورتحال پر امریکی حکومت کو شدید تشویش ہے اور وہ بھارت کو فوری طور پر اضافی امداد فراہم کرنے پر تیار ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس  بھیانک ہوگیا، آکسیجن کے لیے ترستے شہریوں کی نبض ڈوبنے لگی، اموات اور مریضوں کے خوفناک ریکارڈ بننے لگے۔

بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر، آکسیجن، ڈاکٹر، دوا سب کم پڑگئے۔

 جان سے جانے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو اجتماعی طور پر سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی۔

مختلف کے شہروں میں آکسیجن پہنچانے کے لیے ریلوے حرکت میں آگیا، مہاراشٹر، اڑیسا اور کیرالا میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن لگ گیا۔

کویت نے بھارت سے براہ راست کمرشل پروازیں معطل کردیں۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے بھارت سے نقل و حرکت پر فوری پابندی کا مطالبہ کردیا۔

عالمی ادارہ صحت نے  کہا کہ  بھارت میں کورونا وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تشویش ناک صورت حال خطرے کی گھنٹی ہے۔

 



متعللقہ خبریں